شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / وزیراعظم نیوزی لینڈ کو نوبل انعام دلانے کی مہم شروع

وزیراعظم نیوزی لینڈ کو نوبل انعام دلانے کی مہم شروع

آکلینڈ(نمائندہ سپورٹس) نیوزی لینڈ میں مساجد میں دہشتگردی کے بعد بہترین قائدانہ کردارکے باعث وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کو نوبل کا امن انعام دینے کے لئے عالمی دستخطی مہم شروع کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں دو مساجد پر دہشت گرد حملے کے بعد معاملے کو سنبھالنے پر نیوزلینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کو امن کا نوبل انعام کے لیے نامزد کرنے کے لئے دستخطی مہم شروع ہوگئی ہے، جس پر ساڑھے تیرہ ہزار سے زائد افراد دستخط کرچکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہمدرد، باوقار اور مضبوط قیادت کی دنیا بھر میں دھوم ہے۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے رواداری اور رحم دلی کی اعلیٰ مثال قائم کر کے دل جیت لیے ہیں ۔متحدہ عرب امارات نے دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پرنیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی تصویر آویزاں کرکے انہیں خراج تحسین پیش کیا جس میں وہ ایک متاثرہ خاتون کو گلے لگائے نظر آرہی ہیں۔شہدا کے لواحقین کو گلے لگا کر دکھ درد بانٹتے ہوئے تصویر نے دیکھنے والوں کے دل موم کردیئے۔متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ محمد بن راشد المختوم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے تشکر کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کے خلوص، ہمدردی اور تعاون نے مسلمانوں کے دل جیت لیے ہی

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر: طلبہ قوم کا مستقبل ہیں،حکومت انہیں ناامیدی سے نکالے۔،نثاراحمد
error: Content is Protected!!