شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / افواج پاکستان قابل رشک اورناقابل شکست ہیں : محمدناصراقبال خان

افواج پاکستان قابل رشک اورناقابل شکست ہیں : محمدناصراقبال خان

لاہور(پریس ریلیز)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدور ناصرقریشی،شیخ طلال امجد ،ندیم اشرف ،تنویرخان ، مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ،میاں زاہدلطیف، محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ ،سلمان پرویز،مرکزی نائب صدور ناصرچوہان ،ممتاز اعوان ،محمد شاہد محمود ،صدرنیویارک محمدجمیل گوندل،صدربلوچستان کامران خان بازئی ،صدر پنجاب محمدیونس ملک ، صدر مدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن ،صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو ،صدرفیصل آبادندیم مصطفی،صدرٹیکسلا سردارمنیراختر اور صدر قصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان قابل رشک اورناقابل شکست ہیں۔فوج بڑے حجم نہیں بلکہ عزم واستقلال اورشوق شہادت کے بل پرکامیابی کے جھنڈے گاڑتی ہے۔بھارت کے بزدل سورماؤں کوپیٹھ پروارکر نے کی عادت ہے وہ پاک فوج کے جانبازوں کامردانہ وارمقابلہ نہیں کرسکتے۔دشمن کی جارحیت ہویازمینی وآسمانی آفات ہماری محبوب فوج کی گرانقدرخدمات قومی تاریخ کاجلی عنوان ہیں ۔پاک فوج بلاشبہ پاکستان کاسرمایہ افتخار اوراس کاایک ایک شہیدقومی ہیروہے۔پاک فوج نے جدیدہتھیاروں کی تیاری سمیت مختلف دفاعی شعبہ جات میں اپنی قابلیت اورصلاحیت منوائی ہے ۔ وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔محمدناصراقبال خان ،محمدرضاایڈووکیٹ ،ناصرقریشی،شیخ طلال امجد اورمخدوم وسیم قریشی نے مزید کہا ہے کہ پاک فوج نے یوم پاکستان کو اپنے مخصوص شایان شان انداز سے مناتے ہوئے اسے مزید شانداراوریادگاربنادیا۔وزیراعظم ملا ئیشیا مہاتیرمحمداوربرادراسلامی ملک ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اپنے وطنوں سے زیادہ پاکستانیوں کے محبوب اورپاکستان میں مقبول ہیں،یوم پاکستان کی پروقار تقریبات میں چین،ترکی اورملائیشیا کے قائدین کی شرکت نے پاکستان کوتنہا کرنے کی سازش ناکام بنادی ۔انہوں نے کہا کہ23مارچ کے دن پاکستان میں جشن کاسماں تھا جبکہ بھارت میں صف ماتم بچھی ہوئی تھی ۔پاک فوج کے زیراہتمام تیارہونیوالے قومی نغموں نے بھی یوم پاکستان کوچارچاندلگادیے ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے پاکستانیوں کوسرفرازکردیا ۔ یوم پاکستان کے سلسلہ میں افواج پاکستان نے مجموعی طورپرشاندارکارکردگی کامظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ دہلی میں پاکستا نی سفارت خانہ میں یوم پاکستان کی تقریب کے شرکاء کوبھارتی اہلکاروں کی طرف سے دانستہ ہراساں کیاجاناقابل مذمت ہے۔ پاکستان ایک زندہ حقیقت ہے ،بھارت کے حکمران اسے تسلیم نہ کرکے اپنے آپ کوبیوقوف بنارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب حکومت کا اساتذہ کو آسان شرائط پر قرضے دینے کا فیصلہ