شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پی سی بی کا فہیم اشرف کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ

پی سی بی کا فہیم اشرف کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈر فہیم اشرف کو آرام دینے کافیصلہ کیاہے۔ وہ یواے ای سے وطن واپس آرہے ہیں اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے بقیہ تین میچز میں حصہ نہیں لیں گے۔فہیم اشرف کی جگہ کوئی متبادل نہیں بھیجاجائے گا۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے فہیم اشرف کو بھی ورلڈکپ سے قبل آرام دینے کافیصلہ کیاہے۔ آل راؤنڈر یو اے ای میں آسٹریلیا کے خلاف جاری سیریز میں مزید حصہ نہیں لیں گے اوربقیہ تین میچز کے دوران ریسٹ کریں گے۔فیصلہ سلیکشن کمیٹی نے ٹیم انتظامیہ کی مشاورت سے کیاہےجس کا مقصد ورلڈکپ سے قبل اہم پلیئرز کوآرام کاموقع فراہم کرنا ہے۔فہیم اشرف ستمبردوہزاراٹھارہ سے ایک ٹیسٹ،آٹھ ون ڈے اورآٹھ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں۔آل راؤنڈر نے شارجہ میں آسٹریلیاکے خلاف پہلے ون ڈے میں اٹھائیس رنزبنائے اورایک وکٹ لی۔دوسرے میچ میں چودہ رنز اسکورکیےلیکن کوئی وکٹ نہ لے سکے۔واضح رہے کہ ورلڈکپ تیس مئی سے انگلینڈ میں شیڈول ہے۔پاکستان اپنا پہلا میچ اکتیس مئی کوویسٹ انڈیز سے کھیلے گا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : اوکاڑہ شہر اور اسکے گردونواح میں تیز آندھی ،بارش اور ژالہ باری