تازہ ترینعلاقائی

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی نیو داخلہ پالیسی مسترد

قصور(نامہ نگار) ضلع قصور کےای وی ایس پارٹنرز نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی داخلہ پالیسی کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ نئی آنے والی داخلہ پالیسی میں ای وی ایس پارٹنرز کے لیے کچھ نہیں دیا صرف 35 بچوں پر ٹلخا دیا گیا ہے۔ ضلع قصور کے پیف پارٹنرز نے  چئیرمین پیف واثق قیوم اور ایم ڈی فرح صاحبہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ای وی ایس کے حوالے سے داخلہ پالیسی پر نظر ثانی کریں کیونکہ انٹرنشنل سطح پر ای وی ایس پروگرامز کی بہت مقبولیت ہے اور اسی کی بنا پر پیف کی اہمیت میں اضافہ ہورہا ہے۔ پیف پارٹنرز نے کہا ہے کہ ای وی ایس پروگرامز غریب والدین کے لیے شروع کیا گیا ہے اور ان کا داخلہ نہ دینے سے والدین مشکلات کا شکار ہورہے ہیں اس لیے چئیرمین صاحب اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں اور غریب کے لیے تعلیم کے دروازے بند نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!