پاکستانتازہ ترین

سندھ کے سرکاری اساتذہ کا آج سے تدریسی عمل کے بائیکاٹ کااعلان

کراچی(نمائندہ خصوصی) سندھ کے سرکاری اساتذہ نے آج سے تدریسی عمل کے بائیکاٹ کااعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے سرکاری اساتذہ نے آج سے صوبے بھر میں تدریسی عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔گورنمنٹ سیکنڈری ٹیچرز ایسو سی ایشن کے صدر اشرف خاصخیلی نے کہا کہ آج سرکاری اسکولوں میں کوئی کلاسز نہیں ہوگی۔اساتذہ کے بائیکاٹ کے بعد میٹرک اور انٹر کے امتحانات متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔گذشتہ روز اساتذہ کی جانب سے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا جس کے دوران پولیس نے اساتذہ پر شیلنگ کی اور احتجاج کرنے والے اساتذہ پر پولیس کے تشدد کے بعد انہیں منانے کی کوششیں بھی ناکام ہوگئیں۔اساتذہ نے مطالبہ کیا تھا کہ سال دو ہزار بارہ کے دوران کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بھرتی ہونے والے اساتذہ کو فوری تنخواہیں جاری کی جائیں اور جے ایس ٹی و ایچ ایس ٹی اساتذہ کی ترقیوں سمیت دیگر مطالبات بھی پورے کیے جائیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker