تازہ ترینکھیل

پاک آسٹریلیا سیریز: شعیب ملک ان فٹ، عماد وسیم نئے کپتان ‌مقرر

لاہور(پاک نیوزسپورٹس) پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی کپتان شعیب ملک کو ان فٹ قرار دیدیا گیا جس کے بعد آج کھیلے جانے والے چوتھے اور اہم میچ میں کپتانی کے فرائض عماد وسیم کو سونپ دیئے گئے۔شاہینوں کو کینگروز کے شدید دباو کا سامنا ہے، آسٹریلیا کو حاصل 0-3 کی فیصلہ کن برتری کے سبب پاکستان آج کلین سویپ سے بچنے کی کوشش کرے گا، اس مشکل وقت میں شعیب ملک ان فٹ ہو گئے ہیں اور کپتانی کی بھاری ذمہ داری عماد وسیم پر آ پڑی ہے۔واضح رہے کہ آج چوتھے ون ڈے میں نئے پاکستانی کرکٹر سعد علی ڈیبیو کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور: پانچ سالہ بچی زیادتی کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker