تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: سحری اورافطار کے وقت غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

okaraوکاڑہ(محمد مظہررشید)اوکاڑہ میں سحری اور افطار کے وقت غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ تواتر سے جاری ، حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اگر بجلی کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوگیاہے تو لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں کمی نظر کیوں نہیں آتی شہریوں کا استفسار حکومتی دعوؤں کے باوجود اوکاڑہ میں افطاراور سحری کے اوقات میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے جس کی وجہ سے سخت موسم میں روزہ داروں کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے اور گرمی کی شدت کے باعث اُن کی ہمت جواب دینے لگی ہے ۔افطار کے وقت اکثر روزہ داربجلی نہ ہونے کے باعث گرمی کی تمازت سے نڈھال اور کمزور نظر آتے ہیں جبکہ نماز تراویح اور سحری کے وقت بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے جہاں نمازی حضرات کے لئے خصوصاً مشکلات پیداکردیں ہیں وہیں پر سحری کی تیاری میں مصروف گھریلو خواتین کو بھی تکلیف دہ مسائل کا سامنا ہے ۔ عوام کی اکثریت حکومت سے یہ سوال کرتی ہے کہ اگر بجلی کے بحران میں روزبروز کمی واقع ہورہی ہے اور اِس کی پیداوار پہلی بار 15 ہزار چار سو60 میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے تو 29 سو میگاواٹ کے فرق کی بناء پر پورے ملک میں دس سے بارہ گھنٹوں کی طویل لوڈ شیڈنگ کیوں کی جارہی ہے حکومت اگر عوام سے واقعی ہی مخلص ہے اور کچھ کر دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے تو وہ اپنے وعدے کے مطابق کم اَزکم رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں تو اپنے قول کی پاسداری کو یقینی بنائے

یہ بھی پڑھیں  ضلع قصور کی انتظامیہ نے یوم آ زادی کی ریلیوں پر پابندی لگا کر انڈین ایجنٹ کا کردار ادا کیا،جماعت اسلامی قصور

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker