شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ 2019 کے لیے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ 2019 کے لیے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

ولنگٹن(نمائندہ سپورٹس)نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ 2019 کے لیے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ 2019 کے لیے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد نیوزی لینڈ ورلڈ کپ کے لیے اسکوارڈ کا اعلان کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔تین مئی سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں کیوی ٹیم کی قیادت کین ویلیمسن کریں گے جبکہ ٹام بلنڈل کو پہلی بارراس ٹیلر چوتھی مرتبہ نیوزی لینڈ کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہیں جبکہ کپتان کین ویلیمسن، ٹم ساؤتھی اور مارٹن گپٹل نیوزی لینڈ کی طرف سے تیسرا ورلڈ کپ کھیلیں گے۔نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں کولن ڈی گرینڈہوم، ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگوسن، کولن منرو، میٹ ہنری، ٹام لاتھم، جمی نیشم، ہینری نکولز، مچل سینٹنر اور اش سودھی شامل ہیں

یہ بھی پڑھیں  آنکھوں میں سجے خواب بھجنے نہ پائیں