پاکستانتازہ ترین

لاہور: نیب ٹیم حمزہ شہباز کے وارنٹ کے باوجود گرفتار کئے بغیر واپس روانہ

لاہور(پاک نیوز) نیب نے شہباز شریف کے گھر 96 ایچ ماڈل ٹاؤن پر چھاپہ مارا تاہم رہائش گاہ کے باہر موجود سکیورٹی گارڈز کی تلخ کلامی اور شدید مزاحمت کے سبب گرفتاری ممکن نہ ہو سکی، نیب ٹیم ناکام ہو کر واپس روانہ ہو گئی. ذرائع کے مطابق نیب ٹیم کے پاس حمزہ شہباز کی گرفتاری کے وارنٹ موجود تھے۔ سکیورٹی گارڈز نے نیب ٹیم کو گھر میں داخلے سے روک دیا، نیب ٹیم شہباز شریف کی رہائش گاہ کے باہر موجود تھی جہاں نیب ٹیم اور سکیورٹی گارڈز میں تلخ کلامی ہوئی، شہباز شریف اور حمزہ شہباز گھر میں موجود تھے۔ نیب ٹیم ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام ہیں، ان کے خلاف نیب کے پاس ثبوت موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  نواز شریف کی رہائش گاہ سے سکیورٹی ختم، پولیس کیبنز بھی واپس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker