تازہ ترینعلاقائی

سرائے مغل:دوسری شادی کرنے پربیوی کو خاوند نے زہردے کرہلاک کردیا

bhai pheruسرائے مغل (نامہ نگار) دوسری شادی کرنے پر لڑنے جھگڑنے والی بیوی کو خاوند نے زہر دے کر ہلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اُوکاڑہ کے رہائشی محمد عباس نے اپنی بہن آسیہ بی بی کی شادی سرائے مغل کے نواحی گاؤں ہنجرائے کلاں کے نوجوان شوکت علی سے کی ۔ شوکت علی نے دوسری شادی کر لی تو میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑا رہنے لگا ۔ گذشتہ رات خاوند نے اپنی بیوی کو دھوکے سے زہر پلا دیا ۔ جب اُس کی حالت غیر ہونے لگی توخاوند نے محلے میں مشہور کر دیا کہ اُس کی بیوی نے خود کشی کے لئے زہر پی لیاہے اور وہ اُسے لے کر نواحی ہسپتال پہنچ گیا ۔بہن کی بیماری کا سن کر اُس کابھائی بھی ہسپتال پہنچ گیا جہاں پر اُس کی بہن نے ساری حقیقت اپنے بھائی کو بتا دی اور کچھ ہی دیر بعد آ سیہ بی بی دم توڑ گئی ۔بھائی محمد عباس کی درخواست پر تھانہ سرائے مغل میں مقدمہ درج ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button