شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / نیب نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرلیا

نیب نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرلیا

لاہور(پاک نیوز) نیب لاہور کی ٹیم ایک بار پھر اپوزیشن لیڈر پنجاب شہباز شریف کی رہائشگاہ پہنچ گئی ہے، جہاں پولیس کی بھاری نفری نے ان کی رہائشگاہ کا محاصرہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری بھی نیب ٹیم کے ہمراہ موجود ہیں،جہاں پولیس نے 96 ایچ ٹاؤن کا گھیراؤ کرلیا ہے،گزشتہ روز بھی نیب ٹیم نے حمزہ شہباز کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تھا۔ترجمان مسلم لیگ (ن) نے حمزہ شہباز اور شہباز شریف کے گھر پر چھاپے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نیب ٹیم دوبارہ شہبازشریف کی رہائشگاہ پہنچی ہے۔مسلم لیگ کے مقامی قیادت نے فوری طور پر کارکنان کو 96 ایچ ٹاؤن پہنچنے کی ہدایت کی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے کسی شخص کو بھی ان کی رہائشگاہ کے قریب نہیں جانے دیا جارہا ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن علی وسیم پولیس کی بھاری نفری کی قیادت کررہے ہیں

یہ بھی پڑھیں  بدین:بلوچستان میں گورنر راج کا نفاذ بلاجواز ہے،مولانا فضل الرحمن
error: Content is Protected!!