پاکستانتازہ ترین

حمزہ شہباز قانون ہاتھ میں نہ لیں، گرفتاری دے دیں: نیب لاہور

لاہور (پاک نیوز) نیب لاہور کا کہنا ہے حمزہ شہباز کی گرفتاری کا اقدام قانونی ہے، سیاست کی نذر نہ کیا جائے، حمزہ شہباز قانون ہاتھ میں نہ لیں، گرفتاری دے دیں۔ حمزہ شہباز کی گرفتاری کے معاملے پر نیب لاہور نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کی گرفتاری کے وارنٹ قانونی اور ہر لحاظ سے قابل عمل ہیں، نون لیگ کے ورکرز اور گارڈ اپنے سیاسی رہنماؤں کی آشیر باد پر ماحول کو خراب کر رہے ہیں اور کار سرکار میں مداخلت کے مرتکب ہو رہے ہیںنیب لاہور کا مزید کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کی گرفتاری کے وارنٹ قانونی ہیں، قانون کی نظر میں تمام ملزمان برابر ہیں، نیب کی جانب سے وارنٹ آف اریسٹ پر عملدرآمد اور موجودہ سکیورٹی حالات کے پیش نظر رینجرز کو طلب کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے، ملزم حمزہ شہباز کو باقاعدہ آگاہ کیا جاتا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں اور قومی ادارے سے تعاون کرتے ہوئے گرفتاری دے دیں۔

یہ بھی پڑھیں  مقبوضہ وادی: کرفیو کا 32 واں روز، کاروبار زندگی معطل، دکانیں بند

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker