شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:حکمرانوں نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا،مہنگائی،بد امنی اور آئی ایم ایف کی غلامی کا تحفہ دیا۔صدرکسان بورڈ

بھائی پھیرو:حکمرانوں نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا،مہنگائی،بد امنی اور آئی ایم ایف کی غلامی کا تحفہ دیا۔صدرکسان بورڈ

بھائی پھیرو(نامہ نگار)حکمرانوں نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا بلکہ مہنگائی،بد امنی اور آئی ایم ایف کی غلامی کا تحفہ دیا۔قوم کوسیاسی مایوسی سے نکالنے کیلیے سراج الحق نو اپریل کو حلف اٹھانے کے بعد انقلابی لائحہ عمل کا اعلا ن کریں گے۔ان خیالات کا اظہارعوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں منعقدہ ایک بہت بڑے جلسہ سے خطاب کرتے کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدر چوہدری نثار احمد اورمقام امیر جماعت اسلامی ضلع قصور سردار نور احمد ڈوگر نے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کسانوں اور عوام کا ایک بھی مسئلہ حل نہیں کیا ،شوگرملوں نے اربوں روپیہ لوٹ رکھا ہے،آلو کے کاشتکار حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کنگال ہوچکے ہیں،مارکیٹنگ کے کسان دشمن نظام کی وجہ سے کاشتکار غربت کی انتہائی سطح تک پہنچ رہے ہیں اور خود کشیاں کر رہے ہی۔تیل،بجلی،تیل ،گیس اور ڈالر کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ سے مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آچکا ہے۔مجبور لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں مگرحکومت اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کیلیے ایک دوسرے کو چور چور کہ کر عوامی مسائل کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال کر عوام کو بے وقوف بنا رہیں ہیں ۔ایسی صورت میں صرف جماعت اسلامی کی بے داغ قیادت ہی عوام کے مسائل حل کر سکتی ہے۔سردار نور احمد نے کہا کہ قوم کوسیاسی مایوسی سے نکالنے کیلیے سراج الحق نو اپریل کو حلف اٹھانے کے بعد انقلابی لائحہ عمل کا اعلا ن کریں۔انہوں نے کہا اس دفعہ تقریب حلف برداری میں اپوزیشن،وکلا تنظیموں،طلبا تنظیموں،صحافتی تنظیموں اور ہر طبقہ فکر کے نمائندہ افراد کو تقریب میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔انشا ء اللہ اس تقریب سے سراج الحق کا خطاب تاریخی ہو گا اور مایوس قوم کیلیے نوید صبح ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  افواج پاکستان دفاع وطن سے غافل نہیں۔۔۔!