تازہ ترینعلاقائی

جمبر:مسلح ڈاکوؤں اوردیہاتیوں میں فائرنگ سے علاقہ میدان جنگ ،ایک ڈاکو ہلاک

jamberجمبر(نامہ نگار)پندرہ مسلح ڈاکوؤں اور دیہاتیوں میں فائرنگ سے علاقہ میدان جنگ ۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے انکا ساتھی ڈاکو ہلاک ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات نواحی گاؤں جمبر کلاں کے رہائشی ڈاکٹر اسلم کے مکان میں پندرہ مسلح نا معلوم ڈاکو گھس آ ئے اور اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر ایک کمرے میں بند کر دیا شور مچانے پر گاؤں والوں نے ڈاکوؤں کو گھیرا ڈال دیا تو ڈاکوؤں نے شہریوں پر فائرنگ شروع کر دی ۔ دیہاتیوں نے بھی ڈاکوؤں پر فائرنگ کی جس کی وجہ سے علاقہ کافی دیر میدان جنگ بنا رہا ۔ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے انکا ساتھی نا معلوم ڈاکو ہلاک ہو گیا ۔ دوسرے ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے ۔ تھانہ صدر بھائی پھیرو میں مقدمہ درج ۔

یہ بھی پڑھیں  ایک اور فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker