پاکستانتازہ ترین

16 سے 20 اپریل تک حملے کا خدشہ ہے۔وزیر خارجہ پاکستان

ملتان(پاک نیوز) پاکستان میں جارحیت کا ایک اور بھارتی منصوبہ تیار، سولہ سے بیس اپریل تک حملے کا خدشہ ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت نے آزاد کشمیر سے باہر بھی اہداف کا تعین کر لیا، مودی نے فوج کو فری ہینڈ دیدیا ہے۔انتخابات میں ہار سے بچنے کیلئے مودی نے ہر حد پار کرنے کا فیصلہ کر لیا، بھارتی سرکار نے پاکستان پر حملے کا نیا منصوبہ ترتیب دیا ہے جس کا پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھانڈہ پھوڑ دیا۔ ملتان میں پریس بریفنگ سے خطاب کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ وادی میں نیا ناٹک رچا سکتا ہے، وزیرخارجہ نے عالمی برادری سے مداخلت کی اپیل کر دی۔ انھوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان میں جارحیت کا ایک اور منصوبہ بنا لیا، سولہ سے بیس اپریل تک حملے کا خدشہ ہے۔وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر سے باہر بھی اہداف کا تعین کرلیا گیا اور مودی نے فوج کو فری ہینڈ دیدیا ہے۔ انھوں نے خطے میں امن داو پر لگانے کے مذموم مقاصد پر اظہار تشویش کیا۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:سستارمضان بازاراعلیٰ حکام کی عدم توجیحی کی وجہ سے بری طرح فلاپ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker