تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:پانچ مسلح افرادکا حاملہ عورت پر وحشیانہ تشدد، پیٹ میں موجود نو ماہ کی بچی ہلاک

بھائی پھیرو(نامہ نگار)پانچ مسلح افرادکا حاملہ عورت پر وحشیانہ تشدد تشدد سے پیٹ میں موجود نو ماہ کی بچی ہلاک ۔بچی کی والدہ پر غشی کے دورے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کی نواحی بستی کوٹ باجا سنگھ کے رہائشی عباد علی کی بیوی صفیہ بی بی اپنے گھر میں موجود تھی کہ اسی اثناء ملزمان عابد علی منصب علی خورشید بی بی اور دو نا معلوم گھر میں گھس آئے اور آتے ہی صفیہ بی بی پر لاتوں ، گھونسوں اور مکوں کی بارش کر دی اور اسکے پیٹ پر بھی لاتیں مارتے رہے جس سے وہ سیڑھیوں سے نیچے گر گئی ۔ ملزمان بڑھکیں مارتے ہوئے بھاگ گئے جبکہ صفیہ بی بی بے ہوش ہو گئی اسے بے ہوش حالت میں نواحی ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر مری ہوئی بچی پیدا ہوئی بچی کے سر پر چوٹوں کے نشانات تھے ۔بچی کی والدہ صدمہ سے نڈھال ہیں اور اس پر بار بار غشی کے دورے پر رہے ہیں ۔ تھانہ سٹی بھائی پھیرومیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔مدعی عباد علی نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker