شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے وارم میچز اور ٹکٹوں کا اعلان کر دیا

آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے وارم میچز اور ٹکٹوں کا اعلان کر دیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس) آئی سی سی نے ورلڈکپ کے وارم میچز اور ان کی ٹکٹوں کا اعلان کر دیا، کرکٹ دیوانوں کو ایڈوانس ٹکٹس پر خصوصی رعائت بھی دی گئی ہے۔کرکٹ کی عالمی تنظیم نے ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کا شیڈول دے دیا، میگا ایونٹ سے پہلے میچز کا آغاز 24س مئی سے ہو گا، افتتاحی مقابلے میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، اسی روز سری لنکا اور جنوبی افریقہ بھی مدمقابل ہوں گے۔میزبان انگلینڈ اور دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیمیں پچیس مئی کو آمنے سامنے آئیں گی جبکہ بھارت اور نیوزی لینڈ کا بھی مقابلہ اسی روز شیڈول ہے۔ چھبیس مئی کو جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز جبکہ پاکستان اور بنگلادیش کا آمنا سامنا ہو گا۔ستائیس مئی کو آسٹریلیا اور سری لنکا جبکہ انگلینڈ اور افغانستان کے میچز ہوں گے، وارم اپ مقابلوں کے آخری روز یعنی اٹھائیس مئی کو ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ جبکہ بنگلا دیش اور بھارت کے درمیان جوڑ پڑے گا۔ایڈوانس میں سستی ٹکٹیں خریدی جا سکتی ہیں، زیادہ سے زیادہ قیمت پچیس پاؤنڈ رکھی گئی ہے۔ سولہ سال سے کم عمر کرکٹ دیوانے ایک پاؤنڈ میں میچ دیکھ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  انڈونیشیاء کے لاپتہ طیارے کا آخری حصہ سمندر سے نکال لیا گیا