شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / حریت رہنما یاسین ملک تہاڑ جیل منتقل
Jammu and Kashmir Liberation Front (JKLF) chief Yasin Malik was detained on Monday, ahead of a proposed meeting and press conference of the joint resistance camp. Express Photo By Shuaib Masoodi 05-06-2017

حریت رہنما یاسین ملک تہاڑ جیل منتقل

نئی دہلی(ڈیسک نیوز) بھارتی نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی نےحریت رہنما یاسین ملک باضابطہ گرفتار کرکے تہاڑ جیل منتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی ( این آئی اے) نے حریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹا الزام لگا کر انہیں باضابطہ گرفتار کرکے تہاڑ جیل منتقل کردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یاسین ملک پر دو ہزار سترہ میں علیحدگی پسندوں کی مالی معاونت کا الزام لگایا گیا ہے۔ عدالت نے انہیں اب این آئی اے کے حراست میں بائیس اپریل تک دے دیا ہے۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے یاسین ملک کی گرفتاری پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جتنا ظلم کیا جائے گا اتنا آگ اور بھڑکے گی۔ انسان مختلف رائے رکھ سکتا ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ جو تمہاری سوچ میں نہیں ہے، اس کو بند کریں

یہ بھی پڑھیں  جنرل کیانی کی زیرصدارت ایک روزہ کور کمانڈر اجلاس شروع
error: Content is Protected!!