شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / جماعت اسلامی ضلع قصور کے مقامی امراء کے انتخابات مکمل

جماعت اسلامی ضلع قصور کے مقامی امراء کے انتخابات مکمل

بھائی پھیرو(نامہ نگار)جماعت اسلامی ضلع قصور کے مقامی امراء کے انتخابات مکمل ۔قائم مقام امیرضلع نے ووٹوں کی گنتی کے بعد منتخب امراء کے ناموں کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔نو منتخب عہدے دار اپنے اپنے زونوں میں اپنے عہدوں کا خلف اٹھا کر آئندہ 31 اکتوبر 2019 تک اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔تفصیلات کے مطابق قائم مقام امیر جماعت اسلامی ضلع قصور سردار نور احمد ڈوگر اور میڈیا سیکرٹری حاجی رمضان نے مقامی صحافیوں کو ایک پریس ریلیز جاری کی جس میں بتایا گیا ہے کہ جماعت اسلامی ضلع قصور کے مقامی جماعتوں کے انتخاب برائے 2019/کے لئے امیر ضلع نے مجلس شوریٰ کے مشورے سے نائب امیر ضلع عثمان غنی کو ناظم انتخاب مقرر کیا ۔ جس پر سارے ضلع کے ارکان کو بیلٹ پیپر جاری کئے گئے اور گذشتہ روزقائم مقام امیر ضلع ، نا ئب امیر اور شوری کے دو ارکان کے سامنے ووٹوں کی گنتی کی گئی ۔جس کے بعد مقامی ارکان کی رائے کی روشنی میں اور قائم مقام امیر ضلع قصور سردار نور احمد ڈوگر کی سفارش کی روشنی میں امیر صوبہ پنجاب وسطی کے امیر امیرالعظیم نے ارکان کی رائے کے مطابق زون نمبر pp174کے لئے ملک ابوبکرنعیم ،پی پی 175مہر خادم حسین ، پی پی 176مہر نور احمد،پی پی 177افتخار احمد کمبو۔ پی پی 178 حکیم محبت علی،پی پی179 محمد اشرف طاہر،پی پی 180عنصر محمود،پی پی 181 مقبول حسین کمبوہ ،پی پی 182 راو محمد اشرف ،کو آئندہ دو سال کے لئے زونل امیر منتخب کیا گیا ۔میونسپل کمیٹی بھائی پھیرو کے لئے ڈاکٹر داؤد پرویز ،مصطفی آباد کے لئے خرم امین ۔ راجہ جنگ کے لئے غلام حسین۔کوٹ رادھا کشن کے لئے محمد ایوب خاور ،میونسپل کمیٹی کھڈیاں سرور بھٹی ،میونسپل کمیٹی کنگن پور امین فہیم ،میونسپل کمیٹی الہ آباد عالم شاہ ،میونسپل کمیٹی پتوکی حافظ وقار احمد،میونسپل کمیٹی چونیاں حافظ مدثر،امرا ء کو منتخب کیا گیا ۔ اس کے علاوہ مقامی یونین کونسلوں میں بھی انتخاب کے بعدمنتخب امراء کے ناموں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ درج بالا امراء اپنے زونوں میں تقریبات منتخب کر کے اپنے اپنے عہدوں کا خلف اُٹھا کر کام شروع کر دیں گے ۔ قائم مقام نائب امیر ضلع عثمان غنی اور سیکرٹری نشر و اشاعت حاجی محمدرمضان نومنتخب امراکے لئے استقامت کی دعا کر تے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب امراء اللہ کے دین کی سر بلندی کے لئے بھرپور جدو جہد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  نئے صوبوں کے قیام کیلئے14رکنی پارلیمانی کمیشن کی تشکیل