تازہ ترینعلاقائی

مانگا منڈی کے قریب بس الٹنے سے 12 مسافر شدید زخمی، ہسپتال منتقل

لاہور(نامہ نگار) مانگامنڈی کے قریب ملتان روڈ پر منی بس الٹنے سے 12 مسافر شدید زخمی ہو گئے، حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے سبب پیش آیا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔مانگامنڈی بائی پاس پر تیز رفتاری کی وجہ سے سواریوں سے بھر ی منی بس الٹ گئی،حادثے کے نتیجے میں 12 مسافر زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ بتایا گیا ہے کہ منی بس لاہور سے پھولنگر کی طرف عازم سفر تھی کہ تھانہ مانگامنڈی کی حدود میں تیز رفتاری کے سبب ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور منی بس الٹ گئی۔حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

یہ بھی پڑھیں  حکومت ٹھنڈا پانی پئے ،طاہر القادری یا ان کے کارکنوں کے خلاف ریاستی طاقت استعمال کرنا نقصان دہ ہو گا:الطاف حسین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker