شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / مستانہ کی آج 8ویں برسی منائی جارہی ہے

مستانہ کی آج 8ویں برسی منائی جارہی ہے

لاہور: (روزنامہ دنیا) زندگی کے آخری ایام خستہ حالی میں گزارنے والے مستانہ کی آج 8ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔تھیٹر کے معروف اداکار مستانہ کا اصل نام مرتضیٰ حسن تھا۔ وہ 1955ء میں گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے تھے۔ مستانہ کو شہرت ٹی وی سے ’’مسٹر کیوں‘‘ کے کردار سے ملی۔انہوں نے سینکڑوں کی تعداد میں یادگار ڈراموں میں کام کیا۔ انہوں نے چند فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے تاہم ان کی پہچان تھیٹر تھی۔ انہوں نے عروج کے زمانے میں اداکاری کو خیر باد کہہ دیا تھا اور زندگی کے آخری ایام نہایت خستہ حالی میں گزارے۔ مستانہ جگر کے عارضہ کے باعث 11 اپریل 2011ء کو وفات پا گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور: محکمہ لائیو سٹاک کا چھاپہ،دو من بدبودار پائے برآمد