شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / دنیا بھر میں سماجی رابطے کی اہم ویب سائٹس کے لنک ڈاؤن

دنیا بھر میں سماجی رابطے کی اہم ویب سائٹس کے لنک ڈاؤن

اسلام آباد(پاک نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ ڈاؤن ہو گئی ہے اور صارفین اس تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے ہیں ۔دنیا بھر میں سماجی رابطے کی اہم ویب سائٹس کے لنک ڈاؤن ہوگئے۔ فیس بک،واٹس ایپ اور انسٹا گرام نے بیشتر ممالک میں کام کرنا چھوڑ دیا۔فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے لنک ایشیا، یورپ اور امریکا کے ممالک میں ڈاؤن ہوئے۔ واضح رہے کہ واٹس ایپ اور انسٹا گرام فیس بک کی ہی ملکیت ہیں

یہ بھی پڑھیں  رینالہ خورد:جنرل راحیل کا بھارت کو داندان شکن جواب پری قوم کے دلوں کی آواز ہے،علیم اللہ چوہدری