شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / پوری حکومت کوگھرجانا چاہیے۔مریم اورنگ زیب

پوری حکومت کوگھرجانا چاہیے۔مریم اورنگ زیب

راولپنڈی(پاک نیوز) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کی نااہلی اور نالائقی کے باعث ملک میں مہنگائی بے پناہ بڑھ گئی ہے، جلد حکومت کی سیٹی بجنے والی ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایفی ڈرین کیس میں ضمانت پانے والے لیگی رہنما حنیف عباسی سے راولپنڈی میں ملاقات کی۔بعدازں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے حکومت ، وزیراعظم اوروزیر اطلاعات پرشدید تنقید کی، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کی کابینہ حکومت میں ہونے کے باوجود عوام سے جھوٹ بول رہی ہے ملک پر یومیہ 16 ارب قرضہ بڑھ رہا ہے جبکہ مہنگائی دس فیصد تک پہنچ چکی ہے مگر وفاقی وزرا انتخابی گوشواروں میں ڈکلیئر اثاثوں پرپریس کانفرنس کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کرب سے گزررہا ہے وزیرخزانہ کو نہیں بلکہ پوری حکومت کوگھرجانا چاہیے

یہ بھی پڑھیں  عید کا تحفہ،حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ
error: Content is Protected!!