شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پھولنگر:جماعت اسلامی نے محکمہ سوئی گیس کے خلاف احتجاج کی دھمکی دے دی

پھولنگر:جماعت اسلامی نے محکمہ سوئی گیس کے خلاف احتجاج کی دھمکی دے دی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے سیاسی مخالفین سے انتقام لینے کے لیے بھاری بل ڈال کر عوام کی چیخیں نکال دیں۔گیس بند کرکے سینکڑوں لوگوں کے چولھے ٹھنڈے کر دیے۔نئے کنکشن لگانے کیلیے رشوت کا بازار گرم۔جماعت اسلامی نے محکمہ سوئی گیس کے خلاف احتجاج کی دھمکی دے دی۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے سیاسی مخالفین سے انتقام لینے کے لیے سوئی گیس کے بھاری بل ڈال کر عوام کی چیخیں نکال دیں۔اس کی تازہ مثال جماعت اسلامی ضلع قصور کے قائم مقام امیر اور حلقہ پی پی 181سے امیدوار سردار نور احمد ڈوگر کی ہے جنہیں گزشتہ تین ماہ سے بھاری بل موصول ہو رہا ہے اور محکمہ کو بار بار شکایت کرنے کے باوجود یہ بل ٹھیک نہیں کیا جارہا۔ماہ فروری میں 14170 ،ماہ مارچ میں 30370،ماہ اپریل میں 33170 کے بھاری بل وصول ہوئے ۔اس طرح دیگر سینکڑوں افراد کو بھی اسی طرح گیس کے بھاری بل وصول ہورہے ہیں۔زیادہ تر یہ بھاری بل ان لوگوں کو وصول ہو رہے ہیں جنہوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دیے ۔اسی طرح کئی مقامات پر جہاں سے تحریک انصاف کو کم ووٹ ملے ان علاقوں کی گیس بند کرکے عوام کو پی ٹی آئی کی مخالفت کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔ بھائی پھیرو کے نواحی گاوں نتھے خالصہ میں تین ماہ سے سوئی گیس بند ہے ۔دلشاد احمدنے کہا کہ محکمہ سوئی گیس نے حکومت مخالف لوگوں کو انتقام کا نشانہ بنا کر سینکڑوں لوگوں کو گزشتہ کئی ماہ سے گیس سے محروم کر رکھا ہے اورگیس نہ آنے سے لوگوں کے چولھے ٹھنڈے پڑے ہیں اور لوگوں کو کھانا پکانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ دوسری طرف جعلی سوئی گیس کے میٹر لگاکر محکمہ کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے والے،، گیس مافیا ،، نے اپنی کرپشن چھپانے کیلیے ان علاقوں کے گیس کے صارفین کو گیس بند ہونے کے باوجود ہزاروں روپے کے بھاری بل بھیج کر عوام کی چیخیں نکال دیں ہیں۔جن لوگوں کو پہلے دو یا تین سو روپے ماہانہ بل ملتا تھا اب انہیں بیس بیس تیس تیس ہزار روپے کے بھاری بل بھیج دیے ہیں ۔اسی طرح بھائی پھیرومیں بھی کئی علاقوں میں جہاں سے پی ٹی آئی کو کم ووٹ ملے وہاں کئی ہفتوں سے سوئی گیس بندہے ۔سماجی رہنما طارق شاہین کا کہنا ہے کہ گیس نہ آنے سے لوگوں کے چولھے ٹھنڈے پڑے ہیں اور لوگوں کو کھانا پکانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔جماعت اسلامی بھائی پھیرو زون کے امیر مقبول حسین کمبوہ نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ سوئی گیس میں حکومت مخالف ووٹروں سے انتقامی کاروائیاں بند کی جائیں، گیس کے بھاری بل ٹھیک کیے جائیں،بند گیس فوری چلائی جائے وگرنہ سینکڑوں متاثرہ لوگ سوئی گیس کے دفاتر کے باہر دھرنا دیں گے

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ:سیلاب زدگان کو عید قربان سے پہلے امداد کی فراہمی خود کروں، وزیر اعلیٰ پنجاب
error: Content is Protected!!