شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:گردو نواح میں طوفانی ہوا،اور بارش سے کھڑی فصلوں کو نقصان

بھائی پھیرو:گردو نواح میں طوفانی ہوا،اور بارش سے کھڑی فصلوں کو نقصان

بھائی پھیرو(نامہ نگار)علاقے بھر اور گردو نواح میں طوفانی ہوا،اور بارش سے کھڑی فصلوں کو نقصان ۔درخت بھی گر گئے ،کھمبے گرنے سے بجلی کا نظام درہم برہم ۔ واپڈا کی ہیلپ لائن سمیت دیگر فون نمبر بھی بند۔عوام اندھیرے میں بیٹھے واپڈا کو گالیاں دیتے رہے۔کسانوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزعلاقے بھراور گردو نواح میں طوفانی ہوا اور بارش سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچااورچارے ،اور سبزیوں کو شدید نقصان پہنچا۔درخت جڑوں سے اکھڑگئے اور بجلی کے کئی پول گر جانے سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ۔درجنوں فیڈروں پر واقع سینکڑوں دیہات اندھیرے میں ڈوب گئے ۔گھروں اور مساجد میں پانی ختم ہو گیا۔کئی سڑکوں اور گلی محلوں پر بارش کا پانی کھڑا ہوجانے اور درخت گر جانے سے آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ اور لوگوں کا چلنا پھرنا محال ہو گیاہے۔کسان بورڈ پاکستان کے جنرل سیکرٹری چوہدری شوکت نے نواحی متاثرہ دیہات کا دورہ کرتے کسانوں سے خطاب کرتے کہا کہ شہر میں بجلی کے نظام کو فوری درست کیا جائے ۔اور کسانوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  آہا!عینک والا جن کی ’’بل بتوڑی‘‘ انتقال کرگئیں