پاکستانتازہ ترین

حکومت ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ سرکاری طورپرعام کرے،مشاہد حسین سید

mushaid hussainاسلام آباد( پریس ریلیز):سینیٹ کی دفاع اور دفاعی پیداوار کمیٹی کا ایک اجلاس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں حکومت سے مطالبہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا کہ وہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کو سرکاری طور پر عام کرے اور اس کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے کے لئے پیش کیا جائے ، کمیشن کے اہم رکن اشرف جہانگیر قاضی کی چالیس صفحاتی رپورٹ کو بھی پبلک کیا جائے ، قومی سلامتی اور انسداد دہشت گردی کو مد نظر رکھتے ہوئے حساس اداروں کے حوالے سے عید کے فوراً بعد کمیٹی اپنی تجاویز پیش کرے گی ، یہ بات سینیٹ کی دفاعی پیداوار کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا ۔ دفاع کمیٹی نے اس بات پربھی زور دیا کہ کسی بھی شخص یا ادارے کے خلاف الزام تراشی نہیں کی جانی چاہیئے اور مستقبل میں ایسے حالات کے سدباب کی ضرورت ہے ۔کمیٹی کی رکن سینیٹر سحر کامران کی تجویز پر سینیٹ کی دفاعی کمیٹی نے آرمڈ فورسز کی خواتین پیرا ٹروپرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے قرار داد منظور کی اور اس کو ملک و قوم کیلئے خوش آئند اقدام قرار دیا ۔سینیٹ کی دفاعی پیداوار کمیٹی نے ایوی ایشن ڈویژن میں ایک اہم پوسٹ پر متنازعہ شخص کی تعیناتی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا جس پر سپریم کورٹ نے بھی سوال اٹھایا ۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ یہ معاملہ وزارت دفاع کے توسط سے وزیر اعظم کے نوٹس میں لایا جائے گا

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر: بھائی پھیرو اور گردونواح میں عطائی ڈاکٹر وں کے ڈیرے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker