شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / نیب کی جانب سے شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کو سوالنامہ ارسال

نیب کی جانب سے شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کو سوالنامہ ارسال

لاہور(پاک نیوز) نیب نے مبینہ منی لانڈرنگ اور بینکوں میں آنے والی رقوم سے متعلق جوابات کے لئے شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہباز، صاحبزادی رابعہ اور جویریہ کو سوالنامے بھیج دیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کی ہدایت پر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز ،بیٹی جویریہ اور رابعہ کو بذریعہ ڈاک سوالنامہ بھجوایا گیاہے،سوالنامے میں شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹیوں سےمبینہ منی لانڈرنگ اور بنکوں میں آنے والی رقوم کے حوالے سے پوچھا گیا ہے۔یاد رہے گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) نے شہباز شریف خاندان کی خواتین کو جاری کیے گئے تمام نوٹسز منسوخ کردیے تھے۔نیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے شریف خاندان کی خواتین کو طلبی کے نوٹس منسوخ کرتے ہوئے سوالنامہ بھیجنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ چیئرمین نیب نے نصرت شہباز، رابعہ عمران اور جویریہ علی کو سوال نامہ بھجوانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل نیب لاہور نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی بیٹی کے گھر جاکر نوٹس ذاتی طورپر موصول کرایا تھا

یہ بھی پڑھیں  یونانی طرزعلاج کافروغ وقت کی اہم ضرورت