شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / عالمی کرکٹ کپ: بھارت نے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

عالمی کرکٹ کپ: بھارت نے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

نئی دہلی(نمائندہ سپورٹس) عالمی کرکٹ کپ کے لیے بھارت نے پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی کرکٹ کپ کے لیے بھارت نے پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ بھارتی میڈیاکے مطابق وویرت کوہلی ٹیم کی قیادت کریں گے روہت شرما ٹیم کے نائب کپتان مقرر کیے گئے ہیں۔آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے بھارتی ٹیم میں شیکھر دھوان، وجے شنکر، ایم ایس دھونی، کیدار یادیو، کے ایل راہول شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دنیش کارتک، یوزندرا چھل، بھونشیور کمار، جسپریت بمرا، ہاردیک پانڈیا، آر جڈیجہ اور محمد شامی کا انتخاب ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے بعد بھارت تیسرا ملک ہے جس میں ورلڈ کپ کے لیے اپنی پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔آئی سی سی نے میگا ایونٹ کھیلنے والے تمام ممالک کو ٹیموں کے اعلان تئیس اپریل تک کرنے کا پابند بنایا ہے۔تین مئی سے شروع ہونے ولاے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت اپنا پہلا میچ پانچ جون کو ساؤتھ افریقا کے خلاف کھیلے گاجبکہ ایونٹ میں پاک بھارت ٹاکرا سولہ جون کو ہوگا

یہ بھی پڑھیں  محمد سمیع اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مقرر