شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ورلڈ کپ 2019: انگلینڈ نے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

ورلڈ کپ 2019: انگلینڈ نے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

لندن(نمائندہ سپورٹس) انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کیلئے ابتدائی 15 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔انگلینڈ نیشنل کرکٹ سلیکٹرز نے ورلڈکپ کیلئے این مورگن کی قیادت میں 15 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جس میں تبدیلی کا امکان ہے جبکہ سلیکٹرز نے ورلڈ کپ سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا بھی اعلان کیا ہے۔ورلڈکپ کیلئے انگلینڈ کے ابتدائی 15 کھلاڑیوں میں کپتان این مورگن، معین علی، جوئے روٹ، جوس بٹلر، ٹوم کرن، جوئے ڈینلے، الیکس ہیلز، لیام پلنکٹ، جونی بیرسٹو، عادل راشد، جیسن رائے، بین اسٹوک، ڈیوڈ ویلے، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: پولیس نے شراب تیار کرنے والی منی فیکٹری پر چھاپہ