شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پیف سکولز پیمنٹ میں تاخیر اور نئے داخلوں پر پابندی حکومتی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،شبیر ہاشمی

پیف سکولز پیمنٹ میں تاخیر اور نئے داخلوں پر پابندی حکومتی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،شبیر ہاشمی

لاہور (پریس ریلیز) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر میاں شبیر احمد ہاشمی نے پریس کانفرنس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے الحاق شدہ سکولوں کی ماہانہ فیس 550 روپے میں چار سال سے کوئی اضافہ نہیں کیا گیا جو کہ مہنگائی کے اس دور میں سراسر ظلم اور نا انصافی ہے۔ دو ماہ سے پیف سکولوں کو payments کی ادائیگی نہیں کی گئی جس سے پارٹنرز سکولوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے اور پیف کی تاریخ میں پہلی دفعہ آؤٹ آف سکولز چلڈرن کو سکولوں میں داخل کرنے سے منع کر دیا گیا ہے جس سے لاکھوں بچے مفت معیاری تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہو گئے ہیں۔ حکومتی ہٹ دھرمی اور پیف منیجمنٹ کی ناقص پالیسیوں نے پیف کو تباہی کے دہانے لا کھڑا کیا ہے جو کہ تعلیم دشمن پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پیف پالیسیوں میں بہتری لاتے ہوئے پارٹنرز پر جرمانے اور کٹوتیوں کا سلسلہ فوری بند کیا جائے، ماہانہ فیس میں اضافہ کیا جائے، ہر ماہ پیمنٹ کو ریگولر کیا جائے اور نئے داخلوں پر فوری طور پر پابندی ختم کرتے ہوئے لاکھوں آؤٹ آف سکولز چلڈرن کو معیاری تعلیم کا حق دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:رکشہ ڈرائیور کی ایک عورت سے زیادتی