شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / کوئٹہ: کوسٹل ہائی وے پر 14 افراد کو بس سے اتار کر قتل کر دیا گیا

کوئٹہ: کوسٹل ہائی وے پر 14 افراد کو بس سے اتار کر قتل کر دیا گیا

کوئٹہ (پاک نیوز) کوئٹہ میں انسانیت سوز واقعہ، اورماڑہ کے قریب کوسٹل ہائی وے پر 14 افراد کو بس سے اتار کر قتل کر دیا گیا۔ مسافروں کو شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد مارے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس کے مطابق رات 2 بجے کے قریب مسلح افراد نے کوسٹل ہائی وے پر بس کو روکا اور 14 مسافروں کو بس سے اتار کر ہاتھ باندھ کر قتل کیا، 5 سے 6 کے درمیان مسلح افراد تھے۔ نقاب پوش ملزمان نے شناخت کے بعد مسافروں کو قتل کیا۔پولیس کے مطابق مقامی لوگ ڈرے ہوئے ہیں اور معلومات دینے سے گھبرا رہے ہیں۔ پولیس اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں  الیکشن کمیشن کا پولنگ اسٹاف کیلئے ضابطہ اخلاق جاری
error: Content is Protected!!