تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:جلیکی مائنر مرمت کے بعد دوبارہ پھر ٹوٹ گیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)جلیکی مائنر مرمت کے بعد دوبارہ پھر ٹوٹ گیا ۔بیس فٹ چوڑے شگاف سے بہنے والے پانی سے سینکڑوں ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلیں تباہ۔کئی دیہات کی ہزاروں ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلیں اور آبادیوں کے ڈوب جانے کا خطرہ ۔نہر ٹوٹ جانے پر کاشتکاروں کا احتجاج ۔کسانوں کا جلد ازجلد نہر مرمت کرنے کا مطالبہ ۔ملتان روڈ بلاک کرنے کی دھمکی ۔تفصیلات کے مطابق راجباہ نیاز بیگ سے نکلنے والے جلیکی مائنر مرمت کے بعد پھر موضع فتح والا کے قریب دوبارہ ٹوٹ گیا،جس سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں گندم،چارہ،سبزیات اور دیگر تباہ ہو گئیں جبکہ نہر کا پانی وسیع رقبہ زیر آب آجانے سے سینکڑوںیہات میں واقع ہزاروں ایکڑ رقبہ پراور نواحی آبادیوں کے ڈوب جانے کا خطرہ پیدا ہو گیا۔یہ نہر چند روز قبل ہی لاکھوں روپے سے مرمت کی گئی مگر محکمہ نہر کے چہیتے ٹھیکیدار نے اس پر ناقص میٹیریل استعمال کیا۔اس کے بارے محکمہ نہر کے افسران کو آگاہ کیا گیا مگر انہوں نے اس کرپشن کا کوئی نوٹس نہ لیا جس کانتیجہ یہ نکلا کہ کہ یہ نہر پھر ٹوٹ گئی ۔کسان بورڈ کے مقبول حسین کی قیادت میں گرد ونواح کے درجنوں لوگ نہر پر جمع ہو گئے اور محکمہ نہر کی غفلت اور لاپرواہی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے یہ نہر غفلت کی وجہ سے ٹوٹی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کے نہر کی جلد ازجلد مرمت کی جائے اور ٹھیکیدار اور محکمہ نہر کی کرپشن کیخلاف تحقیقات کی جائے ۔ورنہ آئندہ سیزن میں ہزاروں ایکڑ میں گندم اور دوسری فصلیں تباہ ہو جائینگی گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker