پاکستانتازہ ترین

وفاقی کابینہ میں رد و بدل، غلام سرور خان کا متبادل وزارت لینے سے انکار

اسلام آباد(پاک نیوز) وفاقی کابینہ میں رد و بدل سے سابق وزیر پٹرولیم غلام سرور خان ناراض ہیں۔غلام سرور خان نے متبادل وزارت لینے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان وزارت کی تبدیلی کے معاملے پر ناراض ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کابینہ میں رد و بدل کے بعد ناقص کارکردگی پر غلام سرور خان سے پیٹرولیم کی وزارت لے کر انہیں ایوی ایشن کی وزارت دی گئی ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ غلام سرور خان نے وزارت پیٹرولیم کی جگہ متبادل وزارت لینے سے انکار کرتے ہوئے وزیر ایوی ایشن کی حیثیت سے اپنی وزارت کا چارج لینے سے بھی انکار کردیا۔ ذرائع کےمطابق غلام سرور خان وزارت کی تبدیلی کے معاملے پر ناراض ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker