شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پاک ریڈکریسنٹ ہسپتال اینڈ میڈیکل ڈینٹل کالج دینا ناتھ میں تین روزہ سالانہ ’’سپورٹس گالہ‘‘شروع

پاک ریڈکریسنٹ ہسپتال اینڈ میڈیکل ڈینٹل کالج دینا ناتھ میں تین روزہ سالانہ ’’سپورٹس گالہ‘‘شروع

بھائی پھیرو(نامہ نگار)پاک ریڈ کریسنٹ ہسپتال اینڈ میڈیکل ڈینٹل کالج دینا ناتھ پھول نگر میں تین روزہ سالانہ ’’سپورٹس گالہ‘‘شروع ہوگیا جس کا باقاعدہ افتتاح پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عابد حسین خاں نے اپنے ہاتھوں سے فیتہ کاٹ کر کیا اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسرڈاکٹرانعام الحق ،ہیڈ آف دی گائنا کالوجسٹ ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹرکشور ناہید ،پروفیسر ڈاکٹر ریاست علی ،پروفیسر ڈاکٹر سبزواری ،پروفیسر ڈاکٹر عارف گلزار ،اور میڈم پروفیسر ڈاکٹر نادرہ سمیت تمام سینئر اور جونیئر ڈاکٹرز بھی موجود تھے رنگ برنگی افتتاحی تقریب میں فسٹ ،سیکنڈ ،تھرڈ اور فورتھ کے طلبہ و طالبات جنہوں نے رنگ برنگے لباس زیب تن کررکھے تھے نے خوب ہلہ گلا کیا ۔افتتاحی تقریب کو خوبصورت بنانے کیلئے متعددطلبہ اور طالبات نے کبوتر اور رنگ برنگے غبارے فضا میں چھوڑ ے۔ جبکہ مختلف قسم کی رنگوں کی آتش بازی کا شاندارمظاہرہ دیکھنے میں آیا ہسپتال میں آنے والے مریض اور ان کے لواحقین بھی رنگا رنگ سپورٹس گالہ میں تالیاں بجا کر داد دیتے رہے متعدد طالبات اور طلبہ ٹولیوں کی شکل میں مختلف قسم کے ڈانس اور رقص پیش کرتے نظر آئے بعد ازاں پاک ریڈ کریسنٹ آڈیٹوریم میں طلبہ و طالبات کے درمیان نعت خوانی ،تقریری اور غزل گائیکی کے مقابلا جات ہوئے جس کا افتتاح بھی پرنسپل ڈاکٹر عابد حسین خاں نے کیا جسمیں طلبہ وطالبات نے کثیر تعداد میں حصہ لیا تقریب میں ہونے والی مزاحیہ قوالی ،جھوٹے پیر کی کارستانیاں جیسے دوسرے متعدد ڈرامے پیش کرکے طلبہ و طالبات نے حاضرین سے خوب داد وصول کی میوزک شو میں بھی طلبہ نے بڑے اچھے فن کا مظاہرہ کیا آخر میں پرنسپل ڈاکٹر عابد حسین نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سپورٹس گالہ کرانے کا مقصد نئے آنے والے طلبہ و طالبات کو یہ باور کرانا ہوتا ہے کہ انہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی طرف بھی خصوصی توجہ دینی چاہیے

یہ بھی پڑھیں  یوم الجر
error: Content is Protected!!