تازہ ترینفن فنکار

آصف رضا امریکی ٹی وی ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

لاہور(پاک نیوز شوبز) لیجنڈ اداکار آصف رضا میر امریکی ٹی وی چینل کی ڈرامہ سیریز ’’گینگز آف لندن‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ ڈرامے کی ریکارڈنگ لندن میں جاری ہے جس میں اداکار حصہ لے رہے ہیں۔ان کی اہلیہ ثمرا رضا نے سوشل میڈیا پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آصف رضا میر نے ڈرامہ سیریز کے لئے امریکی ٹی وی چینل ایچ بی او کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، یہ سیریز 10 اقساط پر مشتمل ہے تاہم انہوں نے آصف رضا میر کے کردار کے بارے میں نہیں بتایا۔ذرائع کے مطابق ڈٖرامہ سیریز کی ریکارڈنگ لندن میں جاری ہے جبکہ آصف رضا میر بھی وہاں پہنچ چکے ہیں اور ریکارڈنگ میں حصہ لے رہے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker