شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / ملک بھر میں شب برات آج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

ملک بھر میں شب برات آج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

اسلام آباد(پاک نیوز) ملک بھر میں شب برات آج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی،مساجد اور اجتماعات میں علمائے کرام شب برات کے فیوض و برکات بیان کریں گے جبکہ عوام قبرستانوں میں اپنے پیاروں کی قبور پر حاضری دیکر فاتحہ خوانی کریں گے۔روایت ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالٰی نصف شعبان کو آسمان پر نزول فرماتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہے کوئی مجھ سے مغفرت طلب کرنے والا ہے کہ میں اس کو بخش دوں۔ اس رات اللہ تعالیٰ قبیلہ بنو کلب کی بکریوں کے بالوں کی تعداد سے زیادہ اپنے بندوں کی بخشش فرما دیتے ہیں۔شب برات بہت بابرکت اور عظمت والی رات ہے۔ یہ رات عبادت خداوندی،  تلاوت قرآن پاک، ذکر و اذکار اور توبہ و استغفار کی رات ہے۔  کروڑوں فرزندان اسلام رب کائنات کے حضور سر بسجود ہو کر توبہ و استغفار، اپنے اعمال کی اصلاح ، گناہوں سے توبہ ، رزق میں برکت، صحت و تندرستی، رزق حلال کے حصول کے طلبگار ہوتے ہیں۔ اس رات اعمال نامے درج کیے جاتے ہی

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور:انٹیگریٹی آئیڈل نے اے سی دیپالپورکو پاکستان کے پانچ بہترین آفیسرز میں شامل کرلیا