شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / سری لنکا دھماکوں‌ میں‌ 200 افراد ہلاک، 5 پاکستانیوں‌ سمیت 500 زخمی

سری لنکا دھماکوں‌ میں‌ 200 افراد ہلاک، 5 پاکستانیوں‌ سمیت 500 زخمی

کولمبو(ڈیسک نویز) سری لنکا کے دارلحکومت کولمبو میں ایسٹر کے موقع پر تین چرچ اور تین ہوٹلوں سمتی 8 مقامات پر دھماکوں کے نتیجے میں‌ 200 افراد ہلاک اور 500 سے زیادہ زخمی ہو گئے جن میں‌ 5 پاکستانی خواتین بھی شامل ہیں. حکام نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔ حکومت نے دارالحکومت کولمبو میں کرفیو کا اعلان کر دیا.سری لنکا دھماکوں سے گونج اٹھا، دہشت گردوں نے دارلحکومت کولمبو کو خون سے نہلا دیا، یکے بعد دیگرے ہونے والے دھماکے تین چرچوں اور تین ہوٹلوں سمیت 8 مقامات پر ہوئے۔ ایک دھماکہ کولمبو کے قریب ٹاؤن "نے گومبو” میں بھی ہوا۔کوچھی کاڈے، کٹواپٹیا اور بٹی کالوا میں تین گرجا گھروں کو نشانہ بنایا گیا، کولمبو کے تین ہوٹل دی شینگریلا، سینامن گرانڈ اور کنگز بری بھی دھماکوں کی زد میں آئے۔ یہ دھماکے ایسٹر کی دعائیہ تقریبات کے دوران ہوئے۔سیکیورٹی فورسز نے متاثرہ علاقوں کو گھیرے میں لے لیا، شدید زخمیوں کا علاج ہسپتال میں جاری ہے جبکہ مرنے والوں میں برطانوی اور امریکی شہریوں سمیت بیرون ممالک سے آئے سیاح بھی شامل ہیں۔ دھماکوں میں 5 پاکستانی خواتین بھی شامل ہیں جن کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ حکام نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشے کا اظہار بھی کیا ہے۔سری لنکن صدر نے ملک میں 2 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جبکہ دارالحکومت کولمبو میں کرفیو نافذ کر دیا گیا

یہ بھی پڑھیں  دوسرا ون ڈے :پاکستان اور سری لنکا آج آمنے سامنے ہونگے
error: Content is Protected!!