شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرومسیحی خاندان قیصرکے آٹھ افراد نے اسلام قبول کر لی

بھائی پھیرومسیحی خاندان قیصرکے آٹھ افراد نے اسلام قبول کر لی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو ۔مسیحی خاندان قیصرکے آٹھ افراد نے اسلام قبول کر لیا ۔ مولانا محمد خالد گھمن نے کلمہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں فتح والہ کے خاندان کے آٹھ افراد نے جامع قاسمیہ کے ناظم محمد خالد گھمن کے پاس جا کر اسلام قبول کرنے کی خواہش ظاہر کی جس پر انہوں نے اسلام کی مختصر تبلیغ کے بعد کلمہ طیبہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کر لیا ۔ دائرہ اسلام میں داخل ہونے پرخاندان کے سربراہ قیصر مسیح کا اسلامی نام قیصر،اسکی بیوی نورین کا اسلامی نام نورین، شہرین کا نام عروج فاطمہ ، جینی کا نام عروج فاطمہ ،جمیکا کا نام ام حبیبہ ، مریم کا نام نام مریم ،روت کا نام رقیہ اورعارفہ کا نام عارفہ رکھا گیا ۔ اسلام قبول کرنے کے بعد قیصر اور نورین نے بتایا کہ کہ وہ اپنی آزاد مرضی سے اسلام کی حقانیت کو تسلیم کرتے ہوئے دائرہ اسلام میں داخل ہوئے ہیں۔ اس موقع پر موجود کئی مسلمانوں نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اور تحفے تحائف دئیے اور جامع جامعہ قاسمیہ کے ناظم محمد خالد گھمن دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد قیصر اور نورین کااسلامی طریقہ سے دوبارہ نکاح پڑھایا اور دائر ہ اسلام میں داخل ہونے والوں کے لئے دعائے خیر کرائی

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: ڈکیتی وچوری کی وارداتیں عروج پر، شہری عدم تحفظ کا شکار سرکل پولیس خاموش تماشائی
error: Content is Protected!!