شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / دورہ انگلینڈ: شاداب خان کی جگہ یاسر شاہ ٹیم میں شامل

دورہ انگلینڈ: شاداب خان کی جگہ یاسر شاہ ٹیم میں شامل

لاہور(نمائندہ سپورٹس) دورہ انگلینڈ کے لئے شاداب خان کی جگہ یاسر شاہ ٹیم میں شامل کرلیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگ اسپنر یاسر شاہ کی انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لیگ اسپنر کو دورہ انگلیںڈ کے لیے ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے اور وہ 23 اپریل کو انگلینڈ جائیں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم کی جانب سے ٹرمپ کارڈ قرار دیئے جانے والے لیگ اسپنر شاداب خان ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہوگئے ہیں،جس کے باعث ان کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ شاداب خان کے میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹس مثبت آئی ہیں اور ان میں ہیپاٹائٹس کی نشاندہی ہوئی ہے جس کے باعث ان کے ورلڈ کپ میں شرکت کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں تاہم حتمی رائے کیلئے شاداب خان کے مزید ٹیسٹ کیے جارہے ہیں اور رپورٹس کا انتظار کیا جارہاہے۔دوسری جانب قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے شاداب خان کی بلڈ رپورٹس کے متعلق تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بد قسمتی سے اچھی خبر نہیں ہے ، شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ میں وائرس کی نشاندہی ہو ئی ہے۔مختصر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہناتھا کہ امید ہے کہ شاداب خان ورلڈ کپ تک بہتر ہو جائیں گے تاہم انگلینڈ کیخلاف پانچ ون ڈے میچز میں دستیاب نہیں ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اب بھی وقت ہے اور امید ہے کہ ساری چیزیں بہتر ہو جائیں گی ۔انضمام الحق کا کہنا تھا کہ شاداب خان ہمارا اہم کھلاڑی ہے۔دوسری جانب ترجمان پی سی بی نے بھی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شاداب خان کا علاج انگلینڈ میں ہی کروایا جائے گا تاہم انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے ان کے متبادل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی جگہ ممکنہ طور پر انگلینڈ کے خلاف سیریز میں یاسر شاہ کو شامل کیا جائے گا تاہم ورلڈ کپ میں شمولیت کے حوالے سے ابھی پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوئی حتمی اعلان سامنے نہیں آیاہے

یہ بھی پڑھیں  اسسٹنٹ کمشنر سٹی راولپنڈی کے مختلف ہوٹلوں ، بیکریوں کے دورے