پاکستانتازہ ترین

پنجاب میں تعلیمی نصاب مکمل طور پراردومیں تبدیل کرنے پرغور

rana mashoodلاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب حکومت تعلیمی نصاب کو مکمل طور پر اردو زبان میں تبدیل کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے، اس حوالے سے پالیسی کو 3 سے 4 ماہ میں حتمی شکل دیدی جائے گی۔ یہ انکشاف پنجاب کے وزیر تعلیم رانا مشہود نے کیا۔ رانا مشہود کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی کے تحت طلبا و طالبات کیلئے انگریزی زبان آپشنل ہو گی، طلبہ کی قابلیت انگریزی زبان کی بجائے ان کے علم سے جانچی جائے گی، یہ پالیسی رٹا سسٹم کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ فرانس، جرمنی اور چین بھی ایسے ہی فارمولے پر کار بند ہیں، اگلے 4 ماہ کے دوران اس پر جامع پالیسی تیا ر کرکے وزیراعلیٰ کو پیش کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  حکومت پاکستان تیل،ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔ پاکستان کسان بورڈ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker