شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:نجی بنک کی مقامی برانچ کے اہلکاروں نے اپنے اکاونٹ ہولڈرز کو ذلیل وخوار کرنا روزکا معمول بنا لیا

بھائی پھیرو:نجی بنک کی مقامی برانچ کے اہلکاروں نے اپنے اکاونٹ ہولڈرز کو ذلیل وخوار کرنا روزکا معمول بنا لیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیروکے نجی بنک کی مقامی برانچ کے اہلکاروں نے اپنے اکاونٹ ہولڈرز کو ذلیل وخوار کرنا روز کا معمول بنا لیا ۔یوٹیلٹی بل وصول کرنے سے انکار ۔ موبائل ایسوسی ایشن نے بینک کے خلاف احتجاج کی دھمکی دے دی ۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو میں یو بی ایل بنک کے اہلکاروں نے اپنے اکاونٹ ہولڈروں کو ذلیل و خوار کرنا اور رقوم کی ادائیگی کرنے کی بجائے طرح طرح کے حیلے بہانے کرنا روز کا معمول بنا لیا۔موبائل ایسوسی ایشن بھائی پھیرو کے جنرل سیکرٹری طارق شاہین نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ گزشتہ روز اپنی بیوی کے نام پر کھولے گئے اکاونٹ سے رقم نکلوانے گیا تو بینک عملہ نے کہا کہ اکاونٹ بند ہو چکا ہے اس لیے اسے کھولنے کیلیے اصل شناختی کارڈ اور اکاونٹ ہولڈر کے دستخط کروا نے ضروری ہیں۔جب وہ دونوں کام کرکے واپس آیا تو بینک عملہ نے کہا کہ اب اکاونٹ کھلنے میں دو دن لگیں گے،رقم نہ ملنے سے اسے ہزاروں روپے کا کاروباری نقصان پہنچا ۔طارق شاہین کا کہنا ہے کہ مزکورہ بینک اکثر اپنے اکاونٹ ہولڈر کے ساتھ ایسا ہی سوتیلا سلوک کرتا ہے اور لوگوں سے یوٹیلیٹی بل بھی نہیں لیے جاتے جس سے اکثر لوگ آخری تاریخ کو بل جمع نہ کروا سکنے سے بھاری جرمانے دینے پر مجبور ہیں ۔ موبائیل ایسوسی ایشن کے رہنما نے دھمکی دی کہ اگر مزکورہ بینک کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ۔

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال : لائیوسٹاک ٹیم کا مضرصحت اینمل فیڈبنانے والی آئل مل پر چھاپہ