شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / نوازشریف کی شریف میڈیکل سٹی آمد، آغاخان ہسپتال کےڈاکٹرز نے معائنہ کیا

نوازشریف کی شریف میڈیکل سٹی آمد، آغاخان ہسپتال کےڈاکٹرز نے معائنہ کیا

لاہور(پاک نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف آج طبی معائنے کیلئے شریف میڈیکل سٹی پہنچےجہاں ان کا ماہرین امراض دل، دماغ اور گردوں کے ڈاکٹروں نے معائنہ کیا، : آغا خان ہسپتال کے معالجین خصوصی طور پر نوازشریف کے طبی معائنے کیلئے آئے۔نواز شریف کی آج ساتویں مرتبہ طبی معائنے کے لیے شریف میڈیکل سٹی آمد ہوئی،ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ہسپتال میں موجود رہے۔ آغا خان ہسپتال کے معالجین نے نوازشریف کا تفصیلی طبی معائنہ کیا جس کے مطابق نوازشریف کے دماغ تک جانے والی شریان میں خون کا بہاو میں جزوی بندش کا مسئلہ ہے۔ ڈاکٹرز نے سابق وزیراعظم کو درکار تمام اہم ٹیسٹ مکمل کر لئے ہیں تاہم ان کے علاج سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔نوازشریف کے علاج کیلئےتشکیل دیا گیا میڈیکل بورڈ ان کی انجیوپلاسٹی یا اوپن ہارٹ سرجری کا فیصلہ بعد میں کرے گا، یاد رہے کہ نواز شریف کو طبی بنیادوں پر رہا ہوئے 27 روز گزر گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:شادی کی تقریب میں فائرنگ کی اطلاع پر پولیس کاملزمان کےخلاف مقدمہ درج