شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / دورہ انگلینڈ اور مشن ورلڈ کیلئے قومی ٹیم لندن روانہ

دورہ انگلینڈ اور مشن ورلڈ کیلئے قومی ٹیم لندن روانہ

لاہور(نمائندہ سپورٹس)مشن ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم لاہور سےبراستہ دبئی انگلینڈ روانہ ہو گئی ہے۔ پانچ سےانیس مئی تک انگلینڈ سیریزشیڈول ہے جبکہ اکتیس مئی سے ورلڈ کپ سفر شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں انگلینڈ سے سیریز اورورلڈکپ میں شرکت کےلیے لندن روانہ ہو گئی ہے۔ورلڈکپ سے قبل میزبان ٹیم سے ایک ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ون ڈے میچز کی سیریز شیڈول ہے۔قومی ٹیم میں وائرس کاشکارلیگ اسپنر شاداب خان کی جگہ یاسرشاہ کوشامل کرلیاگیاہے۔شاداب خان کاعلاج انگلینڈ ہی میں ہوگا۔ ٹیم انتظامیہ کوامید ہے کہ لیگ اسپنرتئیس مئی کوورلڈکپ ٹیم کے اعلان کی حتمی تاریخ تک فٹ ہوجائیں گے۔سرفراز الیون ستائیس اپریل کو کینٹ کیخلاف میچ سے دورے کا آغاز کرےگی۔نارتھمپٹن شائرسے ون ڈے اورلیسٹر شائرٹی ٹوئنٹی میچ ہوگا۔۔پاکستان اورورلڈکپ میزبان پانچ مئی کوکارڈف میں واحد ٹی ٹوئنٹی کے لیے مدمقابل ہوں گے۔جبکہ آٹھ سے انیس مئی تک دونوں ٹیمیں پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلیں گے

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:طالبات میں وزیراعلی پنجاب کی طرف سے سولرانرجی پینل تقسیم کی تقریب منعقدہوئی
error: Content is Protected!!