شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / مسیحیوں پربارودی حملے قابل مذمت ہیں : محمدناصراقبال خان

مسیحیوں پربارودی حملے قابل مذمت ہیں : محمدناصراقبال خان

لاہور(پریس ریلیز) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدور ناصرقریشی،شیخ طلال امجد ،تنویرخان ، مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ،میاں زاہدلطیف، محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ ،سلمان پرویز،مرکزی نائب صدور ناصرچوہان ،ممتاز اعوان ،محمد شاہد محمود ،صدرنیویارک محمدجمیل گوندل،صدربلوچستان کامران خان بازئی ،صدر پنجاب محمدیونس ملک ، صدر مدینہ منورہ سرفرازخان نیازی، صدر کراچی یونس میمن ،صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو اورصدرٹیکسلا سردارمنیراختر نے کہا ہے کہ سری لنکا میں مسیحی عبادت گاہوں پربارودی حملے قابل مذمت ہیں،ماسٹرمائنڈ کوکیفرکردارتک پہنچایاجائے۔سری لنکااس نازک وقت میں تنہا نہیں، پاکستان اپنے دیرینہ دوست ملک کے ساتھ کھڑا ہے۔ سری لنکا میں ہونیوالی حالیہ دہشت گردی کے نتیجہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرپاکستان سمیت دنیا کاہرباضمیر انسان غمزدہ اورسوگوار ہے ۔دہشت گردوں کے جنون نے انہیں انسانی خون کاپیاسابنادیا،وہ امن کوزخمی کرسکتے ہیں مگر اس کاوجود نہیں مٹایاجاسکتا۔ مساجد،مدارس اورگرجاگھروں سمیت عبادت گاہیں بھی سماج دشمن عناصر کی شرانگیزیوں سے محفوظ نہیں رہیں مگرانسان اپنے معبودبرحق کی بارگاہ میں سجدہ ریزہوتارہے گا۔عالمی ضمیر دہشت گردی سے بیزار اورپائیدارامن کیلئے بیدار ہے۔ پاکستان اورسری لنکاسمیت دنیا بھر کے ملک دہشت گردی کیخلاف ایک پیج پر ہیں۔دہشت گردعناصر مختلف مذاہب کے درمیان نفاق اورنفرت کابیج بونے میں کامیاب نہیں ہوں گے ۔ وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔محمدناصراقبال خان ،محمدرضاایڈووکیٹ ،ناصرقریشی،شیخ طلال امجد اورمخدوم وسیم قریشی نے مزید کہا ہے کہ دہشت گردوں کی ہمدردیاں کسی مذہب کے ساتھ نہیں،دنیا متحد ہوئے بغیراس ناسورکاصفایانہیں کرسکتی ۔دہشت گردی کے نتیجہ میں ملنے والے زخم اوراس کے دردکوپاکستانیوں سے زیادہ بہتر کون سمجھ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلسل کئی برسوں سے دہشت گردوں کے ساتھ حالت جنگ میں ہے اوراس دوران ہمارے محبوب وطن نے کئی قابل ذکر کامیابیاں اپنے نام کی ہیں۔ہمارے جانبازفوجی جوانوں سمیت ہزاروں پیاروں کی قابل رشک شہاد تیں ہماری امن اورانسانیت کے ساتھ کمٹمنٹ کی غماز ہیں۔انہو ں نے کہا کہ تاریک راہوں پر قدم بڑھانے والے دہشت گردیادرکھیں انتقام کودوام نہیں اوران کاانجام اٹل ہے،عنقریب دنیا امن وآشتی کاگہوارہ بنے گی ۔ دہشت گردی کااندھیرادنیا میں امن کے سورج کوطلوع ہونے سے نہیں روک سکتا۔

یہ بھی پڑھیں  پی سی بی کی محمد حفیظ کا باﺅلنگ ٹیسٹ فروری کے پہلے ہفتے میں لینے کیلئے درخواست