شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:موسمی تھپیڑوں کے مارے کسانوں کو محکمہ خوراک نے بھی ذلیل و خوار کرنا شروع کردیا

بھائی پھیرو:موسمی تھپیڑوں کے مارے کسانوں کو محکمہ خوراک نے بھی ذلیل و خوار کرنا شروع کردیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو ۔موسمی تھپیڑوں کے مارے کسانوں کو محکمہ خوراک نے بھی ذلیل و خوار کرنا شروع کردیا۔کسانوں کو ابھی تک باردانہ مہیا نہیں کیا گیا۔کسان اونے پونے فصل بیچنے پر مجبور،گندم خریداری مہم کیلیے تیار کیگئی فہرستوں میں غیر کاشتکاروں کے نام شامل ،اصل کاشتکاروں کے غائب۔فہرستوں میں شامل کسانوں کو دوبارہ درخواستیں دینے کی شرط لگا کر تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان نے کہا ہے گندم خریداری مہم کیلیے بنائی گئی فہرستوں میں غیر کاشتکاروں،آڑھتیوں اور مڈل مینوں کے نام شامل ہیں،جبکہ اصل کاشتکاروں کے نام شامل نہیں ہیں ۔کسان بورڈ کے رہنمانے کہا کہ اس طرح سینکڑوں اصل کسانوں کے نام فہرستوں سے غائب ہیں اور کاشتکار اس کی تصحیح کرانے کیلیے دھکے کھا رہے ہیں جبکہ غیر کاشتکاروں،مڈل مینوں اور آڑھتیوں کے ناموں پر باردانہ تقسیم کرکےٖ محکمہ خوراک کے افسران کیلیے لاکھوں روپے کمانے کا چور دروازہ کھول دیا گیا ہے۔دوسری طرف فہرستوں میں شامل غریب اور چھوٹے کاشتکاروں کو ٹرخانے کیلیے محکمہ نے نیا حربہ استعمال کرنا شروع کر رکھا ہے اور انہیں دوبارہ درخواستیں دینے کا کہاجا رہا ہے ۔کسانوں کو ابھی تک باردانہ مہیا نہیں کیا گیا۔کسان اونے پونے فصل بیچنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی گندم پالیسی سراسرناکام ہو چکی ہے اور خریداری مہم کا سارا فائدہ حکمرانوں،مڈل مینوں،آڑھتیوں ،فلور مل مالکان کا پہنچایا جا رہا ہے۔ ۔حاجی محمد رمضان نے وارننگ دی کہ تحصیل پتوکی میں پرچیزنگ سینٹروں پر حق داروں کو بار دانہ مہیا نہ کیا گیا تو کسان محکمہ فوڈ کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دیں گے

یہ بھی پڑھیں  لاہور :ہائی کورٹ میںمستقل ہونے والے 5 ججوں نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
error: Content is Protected!!