شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / لاہور:منتخب بلدیاتی نمائندے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں غیر آئینی تبدیلیوں کے خلاف سراپا احتجاج

لاہور:منتخب بلدیاتی نمائندے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں غیر آئینی تبدیلیوں کے خلاف سراپا احتجاج

لاہور(پاک نیوز) لاہور میں پنجاب بھر سےآئے بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندوں کا احتجاجی مظاہرہ۔پنجاب بھر سے مقامی حکومتوں کے نمائندگان پنجاب  اسمبلی کے سامنے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں غیر آئینی تبدیلیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔سخت گرمی کے باوجود احتجاجی مظاہرہ جاری۔ منتخب نمائندگان کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کی جانب سے بلدیات میں تبدیلی اور عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارنے کے خلاف ہیں۔ ہم اپنے اور عوام کے حقوق کے تحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں۔عوام اپنے مینڈیٹ کی حفاظت کرنا جانتی ہے۔ مقامی حکومتوں کو بچانے کے لیے تمام طبقے متحد ہیں

یہ بھی پڑھیں  سی پیک میں سعودی عرب کی شمولیت خوش آئند