شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / جہانگیر ترین کیساتھ سیاسی تنازعات، گورنر پنجاب آج پریس کانفرنس کرینگے

جہانگیر ترین کیساتھ سیاسی تنازعات، گورنر پنجاب آج پریس کانفرنس کرینگے

لاہور(پاک نیوز) سیاسی محاذ پر کئی ر وزسے متحرک گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور آج پریس کانفرنس کریں گے، سیاسی معاملات پر گفتگو کے ساتھ ساتھ آب پاک اتھارٹی کے معاملات پر بھی پالیسی بیان جاری کریں گے۔گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور سیاسی محاذ پر کئی روز سے متحرک ہوچکے ہیں، جہانگیر ترین کے ساتھ تنازعہ کے باعث ان کی سیاسی مصروفیات اور ملاقاتوں میں بھی تیزی آچکی ہے۔ غیر ملکی دورے سے واپسی پر گورنر پنجاب نے اسلام آباد میں جہانگیر ترین مخالف رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔چوہدری سرور نے وزیراعظم سے بھی ملاقات کی کوشش کی مگر ملاقات نہ ہوسکی، منگل کے روز بھی انکی وزیراعظم سے ملاقات کا امکان تھا مگر اس میں بھی کامیابی نہ مل سکی، گورنر پنجاب پر آب پاک اتھارٹی اورسرور فاونڈیشن کے حوالے سے مختلف الزامات بھی عائد کئے جا رہے ہیں، جس پر پالیسی بیان جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  ابوظہبی ٹیسٹ ’’پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ‘‘ بغیر کسی نتیجے کے اختتتام پذیر