شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / جسٹس قاضی امین نے سریم کورٹ کے نئے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

جسٹس قاضی امین نے سریم کورٹ کے نئے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

لاہور(پاک نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے سابق جسٹس قاضی محمد امین احمد نے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد میں ہوئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جسٹس قاضی محمد امین احمد سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے جج صاحبان، اٹارنی جنرل، بار کے نمائندوں اور سینئر وکلاء نے شرکت کی۔جسٹس قاضی محمد امین احمد نومبر 2014 سے 25 مارچ 2019 تک لاہور ہائیکورٹ کے جج رہے۔ ان کی تعیناتی سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں جج صاحبان کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔ جسٹس قاضی محمد امین احمد کو جوڈیشل کمیشن نے جج سپریم کورٹ تعینات کرنے کی سفارش کی تھی۔ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد صدر مملکت نے تقرری کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  لتا منگیشگر 83 ویں سالگرہ آج منا رہی ہیں