شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / آرمی چیف نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا افتتاح کر دیا

آرمی چیف نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا افتتاح کر دیا

راولپنڈی(پاک نیوز) سپہ سالار پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا افتتاح کردیا ہے، افتتاح کے موقع پر ڈائریکٹر یونیورسٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد اصغر نے تعلیمی سرگرمیوں اور تذویراتی منصوبے پر آرمی چیف کو بریفنگ دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےنیوٹیک کی دو سال کے مختصر عرصے میں آغاز پر انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ جامعہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے ہنرمند افرادی قوت اور باکردار رہنما پیدا کرے گی۔افتتاح کے موقع پرآرمی چیف نے جامعہ کو صنعتی یونیورسٹی بنانے کے خیال کو سراہتے ہوئے کہا کہ جامعہ اور صنعتوں کے مابین موثر ربط پیدا کرنا قابل ستائش ہے،آرمی چیف نے یونیورسٹی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ یونیورسٹی میں اعلی تعلیمی معیار برقرار رکھا جائے.آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دو سال کے قلیل عرصے میں یونیورسٹی کے آغاز پر انتظامیہ کی محنت اور ابتدائی کیمپس کی تعمیر میں ایف ڈبلیو او کے تعاون کو بھی سراہا اور کہا کہ مستقبل میں یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس کی تعمیر میں مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق نیو ٹیک ابتدائی طور پر تعمیراتی ٹیکنالوجی تربیتی مرکز میں قائم کی گئی ہے جبکہ اسکے مرکزی کیمپس کی تعمیر سے 30 سے 50 ہزار طلباء مستفید ہو سکیں گے

یہ بھی پڑھیں  تھرکول سے 1 لاکھ میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے، ڈاکٹر مفتاح
error: Content is Protected!!