شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / اصغر خان کیس عملدرآمد کیس کو جھٹکا، اہم کردار یونس حبیب انتقال کرگئے

اصغر خان کیس عملدرآمد کیس کو جھٹکا، اہم کردار یونس حبیب انتقال کرگئے

کراچی(نمائندہ خصوصی) اصغر خان کیس کے مرکزی کردار یونس حبیب کراچی میں انتقال کر گئے، یونس حبیب پر سیاست دانوں میں رقوم تقسیم کرنے کا بھی الزام تھا۔مہران بینک کے سربراہ یونس حبیب گردے، کینسر سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے اور گزشتہ کئی دنوں سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ یونس حبیب کی نماز جنازہ بعد نماز عشاء کراچی کے علاقے ڈیفنس کی مسجد میں ادا کی جائے گی۔واضح رہے کہ اصغر خان کیس میں یونس حبیب کا نام متعدد بار سامنے آیا ہے۔ ایئر مارشل ریٹائرڈ اصغر خان کیس میں ان پر سیاستدانوں میں رقوم تقسیم کرنے کا الزام تھا۔

یہ بھی پڑھیں  للیانی:محمد حسین سیٹھی کا ایس ڈی او محکمہ انہار کے ہمراہ ڈگری کالج کے سامنے نہر کی پٹری کا دورہ
error: Content is Protected!!